Time 15 دسمبر ، 2020
پاکستان

ابوظبی کے شہزادے تلورکے شکار کیلئے تھر پارکرپہنچ گئے

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق شہزادےکے وفد میں ابوظبی کے6 اور 3 پاکستانی بھی شامل ہیں،فوٹو: فائل

تھرپارکر میں ابوظبی کے شہزادے تلور کے شکار کے لیے  پہنچ گئے ہیں ۔

ڈپٹی کنزرویٹر محکمہ جنگلی حیات میرپورخاص میر اعجاز ٹالپر کے مطابق تھرپارکر میں ابوظبی کے شہزادے تلورکا شکار کریں گے، انہیں شکار کی اجازت وفاقی حکومت کی جانب سے دی گئی ہے۔

 اعجاز ٹالپرکے مطابق شہزادے کے علاوہ کوئی شکار نہیں کرسکتا،شہزادے کو تلور پرندے کے شکار کی خصوصی اجازت دی گئی ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق شہزادےکے وفد میں ابوظبی کے6 اور 3 پاکستانی بھی شامل ہیں۔

اس سے قبل گذشتہ روز  چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے تھرپارکر کا مختصر دورہ کیا، وہ مٹھی کے مائی بختاور ائیرپورٹ سے چھاچھرو کے گاؤں کھیمی جو پار پہنچے جہاں انہوں نے ابوظبی کے شہزادے کے شکارکے لیے قائم کیمپ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

مزید خبریں :