17 دسمبر ، 2020
قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی غیر موجودگی میں نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع میسر آئے گا۔
شاداب خان کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 اور کنکشن کے قوانین کی وجہ سے ہمیں 17 رکنی اسکواڈ ساتھ رکھنے کی اجازت ہے، موسیٰ خان اور عثمان قادر 15 رکنی اسکواڈ میں تو نہیں مگر ضرورت پڑی تو استعمال کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ پاکستان کی قیادت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے لیکن بابر اعظم کی کمی ضرور محسوس ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ بابراعظم کی عدم موجودگی نئے کھلاڑیوں کے لیے صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ہے۔
شاداب خان کا کہنا ہے کہ بابراعظم کی طرح جارحانہ کپتانی کرنے کا عادی ہوں، ایڈن پارک میں کھیلنے کا تجربہ ہے، یہاں باؤنڈریز چھوٹی ہیں جس کی وجہ سے دلچسپ میچز دیکھنے کو ملیں گے، کافی ٹائم بعد تماشائیوں کی موجودگی میں دوبارہ سے کھیلنے کے منتظر ہیں۔