کاروبار
Time 19 دسمبر ، 2020

بھارت میں مزید آئی فون تیار نہیں ہوں گے: ایپل کا اعلان

وسٹرون بھارت میں آئی فون تیار کرتی ہے— رائٹرز فائل فوٹو

امریکی کمپنی ایپل نے بھارت میں آئی فون تیار کرنے والی کمپنی وسٹرون کو مزید بزنس کنٹریکٹ نہ دینے کا اعلان کر دیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایپل کا کہنا ہے کہ بھارت میں آئی فون تیار کرنے والی تائیوانی کمپنی کے آڈٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ وسٹرون ایپل کے سپلائر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرتی رہی۔

یاد رہے کہ وسٹرون ایپل کے آئی فون بھارتی ریاست کرناٹکا میں لگائے گئے ایک پلانٹ میں تیار کرتی تھی لیکن آڈٹ رپورٹ پہلے ہی منظر عام پر آنے کی وجہ سےگزشتہ ہفتے وہاں ملازمین کی جانب سے پرتشدد مظاہرے دیکھنے میں سامنے آئے۔

ایپل کا کہنا ہے کہ وسٹرون ملازمین کے لیے کام کے مناسب وقت کا نظام نافذ کرنے میں ناکام رہی جس کی وجہ سے اکتوبر اور نومبر میں وہاں ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر بھی ہوئی۔

وسٹرون نے اس بات اعتراف کیا ہے کہ اس کے بعض ملازمین کو مناسب تنخواہ نہیں دی گئی اور وہ اس تمام صورتحال کی وجہ سے بھارت میں اپنے بزنس کے سربراہ کو ہٹا رہے ہیں۔

مزید خبریں :