20 دسمبر ، 2020
پاکستان نے اقوام متحدہ (یو این) کے فوجی مبصرگروپ پر بھارتی فائرنگ کامعاملہ اقوام متحدہ میں اٹھادیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کاکہنا ہےکہ پاکستان نےاقوام متحدہ پر زور دیا ہےکہ وہ بھارتی حملےکی شفاف تحقیقات کرے۔
ترجمان کے مطابق بارتی حملےکامعاملہ اقوام متحدہ میں پاکستان کےمستقل مندوب نےخط کے ذریعےاٹھایا ہے اور پاکستان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کےصدر کو خط لکھا ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق گذشتہ روز بھارتی فوج نے اقوام متحدہ کےمبصرین اور ان کی گاڑی کو اس وقت جان بوجھ کرنشانہ بنایا جب وہ آزاد کشمیر کے گاؤں میں بھارتی فاَئرنگ کے متاثرین سے ملنے جا رہے تھے۔