آرمی چیف کا ایل او سی پر اگلے مورچوں کا دورہ، بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا جہاں  آرمی چیف کو ایل او سی کی تازہ ترین صورتحال، بھارت کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی گئی۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جوانوں سے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کو کسی بھی مہم جوئی یا جارحیت کا منہ توڑ جواب ملے گا، پاک فوج ہر قیمت پر مادر وطن کی عزت ، وقار اور علاقائی سالمیت کا دفاع کرے گی۔

بھارتی اشتعال انگیزیاں بالخصوص یو این کی گاڑی کو نشانہ بنانا علاقائی امن کےلیے خطرہ ہیں، پاک فوج ہر قیمت پر مادر وطن کی عزت ، وقار اور علاقائی سالمیت کا دفاع کرے گی، جنرل باجوہ— فوٹو: آئی ایس پی آر 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فوجی جوانوں کی آپریشنل تیاریوں اور بلند جذبے کو سراہا، آرمی چیف نے اگلے مورچوں پر افسروں اور جوانوں کی مستعدی اور پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی۔

 آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بھارتی اشتعال انگیزیاں بالخصوص یو این کی گاڑی کو نشانہ بنانا علاقائی امن کےلیے خطرہ ہیں، بھارتی فوج کو کسی بھی مس ایڈونچر یا جارحیت کا منہ توڑ جواب ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج ایل او سی پر رہنے والے بےگناہ شہریوں کے تحفظ کے اقدامات کرے گی،  پاک فوج ہر قیمت پر مادر وطن کی عزت ، وقار اور علاقائی سالمیت کا دفاع کرے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کے اقوام متحدہ کی گاڑی کو نشانہ بنانے کے معاملے پر بھی آرمی چیف کو بریفنگ دی گئی۔

قبل ازیں ایل او سی پہنچنے پر کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہرعباس نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

مزید خبریں :