22 دسمبر ، 2020
وفاقی حکومت نے وصولیوں کاہدف پورا کرنے کےلیے بڑا فیصلہ کیا ہے کہ نئی گاڑی کی خریداری پر 2 لاکھ روپے تک اضافی ٹیکس عائد کیاجائے۔
660 سے 1000 سی سی تک کی گاڑی پر 50 ہزار، 2000 سی سی تک ایک لاکھ اور 2ہزار سی سی سے اوپر والی گاڑیوں پر 2لاکھ روپے تک ودہولڈنگ ٹیکس دینا ہوگا۔
وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ نے گاڑیوں پر نئے ٹیکس کے نفاذ کی منظوری بھی دےدی ہے۔
ذرائع نے نمائندہ جیو کو بتایاہےکہ وفاقی حکومت نے ٹیکس وصولیوں کاہدف پورا کرنے کےلیے یہ فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کاکہناہےکہ اضافی ودہولڈنگ ٹیکس یکم جنوری سے 30 جون 2021 تک نافذ العمل رہے گا اور یہ اضافی ودہولڈنگ ٹیکس نئی گاڑیوں کی خریداری اور 3 ماہ کے اندر دوبارہ فروخت کرنے پر لگے گا۔