Time 24 دسمبر ، 2020
پاکستان

کوہاٹ میں تیل وگیس کے نئے ذخائر دریافت

اوجی ڈی سی ایل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تیل و گیس کےنئےذخائرکی دریافت ایکسپلوریٹری کنواں سیاب 1 سے ہوئی— فوٹو: فائل

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (او جی ڈی سی ایل) نے کوہاٹ میں تیل وگیس کے نئے ذخائردریافت کرلیے ہیں۔

اوجی ڈی سی ایل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  تیل و گیس کےنئےذخائرکی دریافت ایکسپلوریٹری کنواں سیاب 1 سے ہوئی۔

او جی ڈی سی ایل کے مطابق کنویں کی 5500 میٹر تک کھدائی کی گئی، گیس اور کنڈنسیٹ کی دریافت کو ممکن بنایا گیا، کنویں سے یومیہ 16 لاکھ مکعب فٹ گیس اور  12 بیرل خام تیل ملے گا۔

او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ ہنگو فارمیشن سے بھی یومیہ 41 لاکھ مکعب فٹ گیس اور 32بیرل خام تیل کاذخیرہ حاصل کیا ہے۔ 

مزید خبریں :