28 دسمبر ، 2020
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی مزاحمت پر پولیس کا سب انسپکٹر زخمی ہوگیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق دو موٹرسائیکل سواروں نے سب انسپکٹر رفیق کو روکا، ملزمان نے سرکاری پستول اور نقدی چھینی جس پر پولیس افسر نے مزاحمت کی تو ملزمان نے فائر کردی۔
ترجمان نے بتایا کہ گولی سب انسپکٹر رفیق کے پیٹ میں لگی جسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
ترجمن کے مطابق ایس پی آئی نائن اور ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں 2 پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئ ہیں جب کہ جیوفینسنگ اورجدید ٹیکنالوجی سے تفتیش جاری ہے۔