Time 31 دسمبر ، 2020
پاکستان

کراچی کے علاقے بلدیہ سے اربوں روپے کی سرکاری زمین واگزار کرا لی گئی

کراچی: بلدیہ ٹاؤن کے علاقے میں اینٹی انکروچمنٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے مالیت کی سرکاری زمین واگزار کرا لی۔

انچارج اینٹی انکروچمنٹ زون 1 پولیس کریم بخش نے ڈی سی کیماڑی کے ہمراہ بلدیہ ڈویژن میں دیھ بٹھان میں سرکاری زمین پر قبضہ کرنے والے لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی کی اور کارروائی کے دوران 96 ایکڑ سرکاری زمین واگزار کرا لی گئی۔

زمین پر تعمیر کیے گئے گھر، دکانیں اور فارم ہاؤس بھاری مشینری کے ذریعے گرا دیے گئے، واگزار کرائی گئی زمین کی مالیت اربوں روپے ہے۔

حکام کے مطابق سرکاری زمین پر ایک بلڈر غیر قانونی پلاٹنگ کر کے سادہ لوح عوام کو فروخت کر رہا تھا، کارروائی کے دوران زمینوں پر قبضہ کرنے والے لینڈ گریبرز فرار ہو گئے۔

مزید خبریں :