Time 01 جنوری ، 2021
کھیل

نیشنل امیچرز گالف چیمپئن شپ، سلمان خان نے لیڈربورڈ پر قبضہ جمالیا

60ِویں نیشنل امیچرز گالف چیمپئن شپ میں سلمان خان نے لیڈربورڈ پر قبضہ جمالیا جب کہ ارسلان خان دوسرے اور 16 سالہ ینگسٹر گالفر عمر خالد نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

کراچی کا سرد موسم بھی گالفرز کا جوش کم نہ کرسکا اور نیشنل امیچرز چیمپئن شپ میں گالفرز کے درمیان بھرپور ایکشن دکھائی دیا۔ 

نوجوان گالفرز ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کی کوشش میں لگے رہے، کھیل کے دوسرے دن سلمان خان نے140 کے اسکور کے ساتھ لیڈربورڈ پر قبضہ جمالیا۔

 ان کے بعد ارسلان شکوہ خان ہیں جب کہ 16 سالہ عمر خالد نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ 

پہلے دن کے ٹاپ پلیئر منصور تیلی پانچویں نمبر پر چلے گئے۔

ایونٹ میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل ہے ، ملک بھر سے آئی خاتون کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ کراچی کا موسم آئیڈیل ہے۔

ٹورنامنٹ ڈائریکٹر غضنفر عباس کہتے ہیں کہ کورونا کے حالات نے مشکل ضرور ڈالی ہے لیکن گالفرز کے حوصلے ماند نہیں پڑے۔

قومی چیمپئن شپ کے سینئرز امیچرز میں رستم علی چڑھا پہلی پوزیشن پر اور ٹیم ایونٹ میں سندھ اے سب سے آگے ہے۔

مزید خبریں :