02 جنوری ، 2021
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ مولانا فضل الرحمان کا مرض لاعلاج ہے۔
اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ڈی ایم کی کشتی منجدھار میں ڈوب گئی، مریم نواز لیڈر بننا چاہتی ہیں تو جاتی عمرہ کے محل سے باہر نکلیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت قبضہ مافیا کوجڑسےاکھاڑپھینکنا چاہتی ہے،قبضہ مافیا کا قلع قمع کرنےمیں جلد کامیاب ہوجائیں گے۔