04 جنوری ، 2021
پی آئی اے کراچی ائیربس طیارہ حادثے کی تحقیقات کرنے والے ائیرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ کے سربراہ ائیر کموڈور عثمان غنی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
ائیرکموڈور عثمان غنی مدت پوری ہونے پر 31 دسمبر کو ائیر فورس سے ریٹائر ہو گئے تھے۔
طیارہ حادثہ کی جاری تحقیقات مکمل ہونے سے پہلے عہدے سے ہٹائے جانے پر ماہرین کی جانب سے شکوک و شبہات کا اظہار کیا گیا ہے۔