کھیل
Time 05 جنوری ، 2021

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: کیویز نے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے تیسرے روز کیوی کپتان کین ولیمسن اور ہنری نکلز کی بہترین بیٹنگ نے ٹیم کی پوزیشن مضبوط کردی۔

کیوی کپتان کین ولیمسن اور ہنری نکلز  کی ریکارڈ پارٹنرشپ کی بدولت نیوزی لینڈ کی ٹیم بڑی برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

ٹیسٹ کے تیسرے روز کپتان کین ولیمسن اور ہنری نکلز  کے درمیان 369 رنز کی شراکت ہوئی۔

ہنری نکلز 157 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے  اور کپتان کین ولیمسن 238 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جب کہ ڈرل مچل 69 اور کائل جیمیسن 6 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں چائے کے وقفے تک کیویز نے پہلی اننگز میں 6 وکٹ پر 659رنز بنائے اور اننگز ڈکلیئر کردی۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں پاکستان کی پہلی وکٹ 3 رنز پر گرگئی اور شان مسعود صفر پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کے کھیل کے اختتام پر قومی ٹیم نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 8 رنز بنائے ہیں۔

عابد علی 7 اور محمد عباس ایک رن کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

مزید خبریں :