کاروبار
11 فروری ، 2012

بزنس ٹرین ڈیڑھ کروڑ روپے کی نادہندہ،ادائیگی کیلئے دو دن کی مہلت

بزنس ٹرین ڈیڑھ کروڑ روپے کی نادہندہ،ادائیگی کیلئے دو دن کی مہلت

لاہور… نجی شعبے کے تعاون سے چلنے والی بزنس ٹرین کچھ دنوں میں تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے کی نادہندہ ہوگئی جس پر ریلوے نے نجی انتظامیہ کو بقایا جات کی ادائیگی کے لئے دو روز کی مہلت دی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق نجی شعبے کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے مطابق بزنس ٹرین انتظامیہ نے ریلوے کو روزانہ 30 لاکھ روپے ادا کرنے ہیں جس کے تحت ابھی تک دوکروڑ چالیس لاکھ روپے کے بقایاجات میں سے ریلوے کو صرف ایک کروڑ روپے ادا کئے جاسکے ہیں جس پر ریلوے نے نجی انتظامیہ کو بقایا جات کی ادائیگی کے لئے دو روز کی مہلت دیتے ہوئے خبردارکیا ہے کہ پیر تک بقایا جات ادا نہ کئے گئے تو کنٹریکٹ منسوخ کیا جاسکتا ہے: ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بزنس ٹرین نجی شعبے کے تحت چلانا ہے یا اسے ریلوے چلائے گی فیصلہ پیر کے بعد کیا جائے گا۔

مزید خبریں :