پاکستان
Time 13 جنوری ، 2021

فضل الرحمان سیاسی مقاصد کیلئے مدرسوں کے بچوں کو استعمال کر رہے ہیں: شہباز گِل

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بلوچستان کے ضلع لور الائی میں جلسہ عام سے خطاب پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں شہباز گل کا کہنا تھاکہ فضل الرحمان اپنے سیاسی مقاصد کیلئے مدرسوں کے غریب بچوں کو استعمال کر رہے ہیں، پہلے بار حکومت بغیر فضل الرحمان کے ترقی کی درست سمت پر چل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان سے پاکستان کی ترقی دیکھی نہیں جارہی ہے، معیشت کی مثبت خبروں نے پی ڈی ایم رہنماؤں کو ذہنی مریض بنا دیا ہے، پی ڈی ایم ایک ٹھگوں کا ٹولا ہے جس کے سربراہ فضل الرحمان ہے۔

ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اپنے حلقے کی عوام کے ریجیکیٹڈ سیاستدان ہیں، پی ڈٰی ایم کی تمام سازشیں دم توڑ چکی ہیں، مولانا فضل الرحمان واپسی کا راستہ تلاش کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لور الائی میں جلسہ عام میں ایک بار پھر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

مزید خبریں :