کھیل
11 فروری ، 2012

کراچی: اسکواش کے کھلاڑی سعد شاہد کو ڈاکووٴں نے لوٹ لیا

کراچی: اسکواش کے کھلاڑی سعد شاہد کو ڈاکووٴں نے لوٹ لیا

کراچی . . . . . کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا سلسلہ جاری ہے اور پولیس اسے روکنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے جس کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہکراچی کے علاقے صدر میں اسکواش کے کھلاڑی سعد شاہد کو لوٹ لیا گیا ، ڈاکو پاسپورٹ، 20 ہزار روپے، اے ٹی ایم کارڈ اور دیگر دستاویزات چھین کر فرار ہوگئے۔ کراچی کے علاقے صدر میں اسکواش کے انڈر 19 کھلاڑی سعد شاہد کو سر عام لوٹنے کا واقعہ ہے۔ ورلڈ انڈر 19 رینکنگ میں 5ویں نمبر پر موجود سعد شاہد نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں صدر کے علاقے میں نامعلوم ڈاکووٴں نے لوٹ لیا ہے ملزمان میرا بیگ چھین کر فرار ہوگئے جس میں پاسپورٹ، 20 ہزار روپے، اے ٹی ایم کارڈ اور دیگر دستاویزات تھیں۔ انہوں نے اپیل کی ہے کہ ڈاکو صرف پاسپورٹ دیدیں تو ملک کی خدمت ہوگی کیونکہ انہیں بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے بیرون ملک جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت کم ہے اور دوسرا پاسپورٹ بننا اور ویزا لگنا ممکن نہیں اس لئے ڈاکو صرف پاسپورٹ واپس کردیں۔

مزید خبریں :