19 جنوری ، 2021
لاہور: پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں مخصوص تعداد میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلہ دیے جانے کا امکان ہے جس کے لیے پی ایس ایل انتظامیہ نے این سی او سی سے اجازت مانگ لی۔
پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز 20 فروری سے ہورہا ہے لیکن کووڈ 19 کی وجہ سے تماشائیوں کے بغیر یہ ایونٹ کرائے جانے کا امکان تھا مگر پی ایس ایل انتظامیہ کو اس بات کا خدشہ ہے کہ تماشائیوں کے بغیر لیگ متاثر ہوسکتی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ اس تمام صورتحال کو دیکھتے ہوئے پی ایس ایل انتظامیہ نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) سے مخصوص تعداد میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مانگ لی ہے۔
ذرائع کے مطابق این سی او سی کی ہدایت کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے گا
دوسری جانب پی سی بی نے پاکستان میں ہونے والے میچز کے ٹکٹس سروسز کے لیے ٹینڈر بھی جاری کردیا ہے۔