Time 20 جنوری ، 2021
کھیل

پاکستان کیخلاف افریقی ٹی 20 ٹیم میں بڑی تبدیلیاں

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز فروری میں لاہور میں ہوگی۔ 

جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز فروری میں لاہور میں ہوگی۔ 

ہینرک کلاسن کو جنوبی افریقا کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔ اوکلے سیلے، ریان رکلیٹن اور جیکس اسنائیمین کو پہلی بار جنوبی افریقی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ 

ڈیوائن پریٹوریئس، تبریز شمسی، لوتھو سپمالا اور جیور لینڈے بھی جنوبی افریقی اسکواڈ میں شامل ہیں جب کہ ریزا ہینڈرکس، فیلو کوائیو، جون اسمٹس ، نیندری برگر، جونیئر ڈالا، بورن فورچیون، جانیمن ملان، ڈیوڈ ملر اور وین بلیون کو بھی ٹی ٹوینٹی سیریز کےلیے جنوبی افریقی ٹیم میں منتخب کرلیا گیا ہے۔

تاہم کوِِئنٹن ڈی کوک، لنگی این گڈی ، ٹیمبا باواما، وین ڈر ڈسن، اینرک نوٹیئے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ نہیں لیں گے۔ 

کرکٹ ساؤتھ افریقا کا کہنا ہے کہ اکثر کرکٹرز ٹیسٹ سیریز کے بعد وطن واپس آجائیں گے تاکہ آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل ملکی قوانین کے مطابق قرنطینہ مکمل کرسکیں۔ 

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز 11، 13 اور 14 فروری کو لاہور میں ہوں گے۔

مزید خبریں :