احتساب عدالت نے وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف ریفرنس اعتراض لگا کر واپس کردیا

راولپنڈی کی احتساب عدالت نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف دائر ریفرنس پر اعتراض لگا کر قومی احتساب بیورو (نیب) کو واپس کردیا۔

رپورٹ کے مطابق  احتساب عدالت نے مرادعلی شاہ کے خلاف  ریفرنس نامکمل ہونے پر نیب کو واپس کیا ہے۔

 احتساب عدالت نمبر 3 نے ریفرنس میں صفحات کی ترتیب اور ریکارڈ کی بائنڈنگ پر اعتراضات عائد کرتے ہوئے دوبارہ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

خیال رہے کہ نیب نے وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف گذشتہ روز جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں ریفرنس دائر کیا تھا۔

نیب کے ریفرنس میں وزیر اعلیٰ سندھ کے خلاف سندھ میں توانائی منصوبوں میں اختیارات کے غلط استعمال اور خلاف ضابطہ فنڈز جاری کرنےکا الزام ہے۔

مزید خبریں :