پاک جنوبی افریقا سیریز میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کیلئے چارٹرڈ فلائٹس کا انتظام

اسٹیڈیم میں پلیئرز ایریا کو بھی بائیو سیکیور ببل کا حصہ بنایا گیا ہے،فوٹو: پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے پاک جنوبی افریقا سیریز میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ایک شہر سے دوسرے شہر سفرکے لیے چارٹرڈ فلائٹس کا بندوبست کرلیا۔

پی سی بی پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز میں کرکٹرز ،سپورٹ اسٹاف اور آفیشلز کو کورونا وائرس سے بچانےکی ہر ممکن کوشش کررہا ہے، جہاں ہوٹل میں ٹیم کے قیام کے لیے بائیو سیکیور ببل بنایا گیا ہے وہیں ہوٹل سے اسٹیڈیم کے سفر اور اسٹیڈیم میں پلیئرز  ایریا کو بھی بائیو سیکیور ببل کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اب پی سی بی نے فیصلہ کیا ہےکہ سیریز کے بائیو سیکیور ببل میں داخل ہونے والے تمام افراد جن میں پلیئرز، ٹیم سپورٹ اسٹاف، میچز آفیشلز ، پلیئرز فیملیز اور دیگر عملہ شامل ہیں، ایک شہر سے دوسرے شہر تک سفر بھی بائیو سیکیور ببل میں رہتے ہوئے ہیں کریں گے اور اس ،مقصد کے لیے پی سی بی نےکراچی سے راولپنڈی اور پھر راولپنڈی سے لاہور سفر کے لیے چارٹرڈ طیارے کا بندوبست کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہرین کی رائے میں کمرشل فلائٹس سے سفر کے دوران پلیئرز ببل سے باہر ہوجاتے  ہیں اور اس دوران کورونا وائرس سے متاثر کا خدشہ بڑھ سکتا ہے۔ 

ذرائع نے کہا ہے کہ سیریز کے لیے بائیو سیکیور ببل میں ایک سو بیس سے ایک سو تیس افراد شامل ہیں، یہ تمام افراد ایک گروپ کی صورت میں سفر کریں گے۔

مزید خبریں :