صحت و سائنس
11 فروری ، 2012

عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاوٴن جاری رکھا جائیگا، سعید الٰہی

لاہور … پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت پنجاب ڈاکٹر سعید الٰہی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں عطائی ڈاکٹروں اور جعلی حکیموں کے خلاف کریک ڈاوٴن جاری رہے گا۔ میر خلیل الرحمن میموریل سوسائٹی اور پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کے زیر اہتمام قومی صحت کے موضوع پر سیمینار سے خطاب میں ڈاکٹر سعید الٰہی کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کیئر کمیشن 4 سے 6 ہفتے میں کام شروع کردے گا جبکہ دیواروں پر مخرب اخلاق وال چاکنگ بھی ختم کی جائے گی۔ سیمینار سے ڈاکٹر ندیم حیات ملک، اکیڈمی کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر طاہر چوہدری، ڈاکٹر شاہد شہاب اور سوسائٹی کے چیئرمین واصف ناگی نے بھی خطاب کیا۔

مزید خبریں :