کھیل
23 ستمبر ، 2012

ورلڈ ٹی20 :پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

ورلڈ ٹی20 :پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

پالی کیلے …ورلڈٹی 20 کرکٹ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔آج کے میچ کیلئے پاکستان ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ۔ محمد حفیظ( کپتان)، عمران نذیر، ناصر جمشید، کامران اکمل، عمر اکمل، شعیب ملک، شاہد آفریدی، سہیل تنویر، یاسرعرفات، عمر گل اور سعید اجمل ۔مارٹن گپٹل زخمی ہونے کے باعث کیوی ٹیم میں شامل نہیں۔ نیوزی لینڈ کا یہ دوسرا میچ ہے، پہلے میچ میں کیوی ٹیم نے بنگلا دیش کو 59 رنز سے شکست دی تھی۔ پاکستانی کپتان محمد حفیظ کاکہنا ہے کہ تمام لڑکے فٹ ہیں، پاکستان ٹیم سپر ایٹ کھیلنے کے لیے فیورٹ ہے،کوئی کچھ بھی کہے میں پریشان نہیں ہوں کہ دو میچ ہارکر ٹورنامنٹ سے باہر ہوجاؤں گا۔ راس ٹیلر نے ورلڈ کپ 2011 میں اس گراؤنڈ پر میچ وننگ سنچری بنائی تھی لیکن وہ اننگز اب ماضی کا حصہ بن چکی ہے۔کھلاڑی نیوزی لینڈ کے چیلنج کا سامنا کرنے کو تیار ہیں اور ہم سپرایٹ ضرور کھیلیں گے۔کپتان حفیظ کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس اچھے اسپنرز بھی ہیں لیکن وکٹ میں فاسٹ بولروں کے لیے مدد موجود ہے۔ آج بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے کم از کم پانچ اوورزکا کھیل ضروری ہے۔اگر میچ نامکمل رہا تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا۔ آج دوسرا میچ شام7بجے دفاعی چمپئن انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ہوگا، دونوں ٹیمیں پہلے ہی سپر ایٹ مرحلے میں کوالیفائی کرچکی ہیں ۔

مزید خبریں :