03 فروری ، 2021
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
دوسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستان اورجنوبی افریقا کی ٹیموں نے راولپنڈی اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ سیشنز کیے۔
دونوں ٹیموں نے بیٹنگ ، بولنگ اور فیلڈنگ کی خوب پریکٹس کی۔
دوسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کا 17 رکنی اسکواڈ برقرار رکھا گیا ہے جبکہ کپتان بابراعظم کا کہناہے کہ جنوبی افریقا کوآسان نہیں لے سکتے، وہ باؤنس بیک کرسکتے ہیں۔
دوسری جانب مہمان ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔
ریکارڈ کے مطابق راولپنڈی کی وکٹ فاسٹ بولرز کیلئے موزوں ہوتی ہے لیکن ذرائع کے مطابق ٹیسٹ کیلئے تیار کی گئی وکٹ پراسپنرز زیادہ کامیاب رہیں گے۔
ٹیسٹ کے پہلے دن کچھ بادل ہوں گے لیکن بقیہ چار دن بھرپور دھوپ میں کھیل ہوگا۔
خیال رہے کہ پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، راولپنڈی ٹیسٹ میں جیت نہ صرف پاکستان کو رینکنگ میں پانچویں پوزیشن دلوا سکتی ہے بلکہ یہ پہلی بار ہی ایسا ہو گا کہ ٹیم پاکستان جنوبی افریقا سے مسلسل دو ٹیسٹ جیتے گی۔