Time 21 فروری ، 2021
کھیل

ایونٹ کی شروعات اچھی ہو تو ٹیم کا مورال بلند ہوجاتا ہے، شاہین آفریدی

 گزشتہ سیزن کی پرفارمنس سے بہت اعتماد ملا، نئی بال پر نیٹ میں بہت محنت کی جس کا صلہ ملا، شاہین آفریدی — فوٹو:فائل 

لاہور قلندرز کے نائب کپتان شاہین شاہ آفریدی  نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)  کا پہلی مرتبہ فتح  سے آغاز کیا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے پی ایس ایل سکس کے اپنے پہلے میچ میں پشاور زلمی کے خلاف تین قیمتی وکٹیں حاصل کیں اور لاہور قلندر کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

شاہین آفریدی قلندرز کے نائب کپتان بھی ہیں۔ اس جیت پر ان کا کہنا تھاکہ پہلی بار پی ایس ایل کے اپنے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کی جبکہ کسی ایونٹ کی شروعات اچھی ہو تو اس سے ٹیم کا مورال بلند ہوجاتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ گزشتہ سیزن کی پرفارمنس سے بہت اعتماد ملا، نئی بال پر نیٹ میں بہت محنت کی جس کا صلہ ملا جبکہ راشد خان کے آنے سے بولنگ لائن مضبوط ہوئی ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل کے رواں سیزن کا ٹاپ بولر بننا چاہتا ہوں۔

خیال  رہے کہ لاہور قلندرز نے رواں سیزن کے اپنے پہلے میچ میں پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دی ہے۔

مزید خبریں :