جی جی حدید نے اپنا آدھا دفتر بیٹی کے پلے ایریا میں تبدیل کردیا

فوٹو: فائل

فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل جی جی حدید نے اپنی بیٹی خائی کے لیے تقریباً  آدھے دفتر کو کھیل کے کمرے میں تبدیل کر دیا۔

حال ہی میں جی جی حدید نے اپنے چاہنے والوں کے ساتھ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سوال و جواب کا سیشن کیا جس میں انہوں نے متعدد ایسی تصاویر بھی شیئر کیں جو اس سے پہلے ان کے چاہنے والوں نے کبھی نہیں دیکھی تھیں۔

سپر ماڈل جی جی حدید نے سوال و جواب کے سیشن میں اپنے چاہنے والوں کو تاریخ بتانے کا کہا اور پھر وہ اس دن کی تصاویر شیئر کرتی رہیں۔

جی جی حدید کے ایک مداح نے ان سے 25 جنوری کی تصویر شیئر  کرنے کا کہا جس کے بعد انہوں نے ایک تصویر شیئر کی جس میں بیٹی خائی کے کھلونے نظر آ رہے ہیں۔

تصویر کی وضاحت کرتے ہوئے جی جی حدید نے بتایا کہ 'میں نے اپنا آدھا دفتر خائی کے کھیل کے کمرے میں تبدیل کر دیا ہے'۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں زین ملک اور جی جی حدید کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی اور انہوں نے صرف بیٹی کا ہاتھ تھامے ایک خوبصورت تصویر شیئر کی تھی۔

زین ملک اور جی جی حدید نے تاحال اپنی بیٹی کی کوئی واضح تصویر شیئر نہیں کی جب کہ انہوں چند روز قبل اپنی بیٹی کا نام بتایا تھا۔

 جی جی حدید اور زین ملک نے اپنی بیٹی کا نام 'خائی' زین کی پھپھو 'خائیریاہ' کے نام پر رکھا ہے۔  

مزید خبریں :