دنیا
26 ستمبر ، 2012

عراق، سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 5افراد ہلاک

عراق، سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 5افراد ہلاک

بغداد… عراق میں سٹرک کنارے نصب بم دھماکے میں سینئر پولیس آفیسر سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ عراق کے دارالحکومت بغداد کے قریب ،سڑک کنارے نصب بم دھماکا ہوا جس میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق دھماکا صبح کے وقت ہوا،حملہ آوروں کا نشانہ سیکیورٹی چیک پوائنٹ تھا، حملہ میں سینئر پولیس آفیسر سمیت پانچ افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔ عراق میں سیکیورٹی فورسز پر حکومت مخالف باغیوں کی جانب سے حملوں کی لہر جاری ہے۔

مزید خبریں :