اداکاری کے بعد عالیہ بھٹ کا پروڈکشن کی دنیا میں قدم رکھنے کا اعلان

فوٹو: فائل 

بالی وڈ فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ائیر‘ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی عالیہ بھٹ نے بے شمار شہرت حاصل کرنے کے بعد اب اپنا پروڈکشن ہاؤس کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

حال ہی میں عالیہ بھٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ انہوں نے اپنی خود کی پروڈکشن کمپنی کی بنیاد رکھ دی ہے۔

عالیہ بھٹ نے بتایا کہ مجھے یہ اعلان کرنے میں بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

عالیہ بھٹ نے اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ ان کی پروڈکشن کمپنی کا نام ’ایٹرنل سن شائن پروڈکشنز‘ ہے، ساتھ ہی انہوں نے اپنی کمپنی کا لوگو بھی شیئر کیا۔

بالی وڈ اداکارہ کو پروڈکشن کمپنی کی بنیاد رکھنے پر بھارتی فلم انڈسٹری سمیت ان کے چاہنے والوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے اداکارہ عالیہ بھٹ کی آنے والی فلم گنگو بائی کاٹھیاواڑی کا ٹریلر ریلیز کیا گیا تھا جس نے ریلیز ہوتے ساتھ ہی دھوم مچا دی تھی۔ 

مزید خبریں :