کئی سال ساتھ رہ کر بھی رشتے سے لاعلم، ٹیٹو نے بہنوں کو ملا دیا

فوٹو: اسکرین گریب

بعض اوقات آپ اپنے قریبی دوستوں اور رشتے داروں کے ساتھ ایک ادارے میں کام کر رہے ہوتے ہیں لیکن آپ کو معلوم ہی نہیں ہوتا کہ آپ کا آپس میں کتنا گہرا تعلق ہے۔

ایسا ہی ایک دلچسپ اور حیران کن واقعہ امریکی ریاست کنیٹکی کٹ میں اس وقت پیش آیا جب کئی سال ایک ساتھ ریسٹورینٹ میں کام کرنے والے دو لڑکیوں کو تقریباً 9 سال بعد پتا چلا کہ وہ دونوں آپس میں سگی بہنیں ہیں۔

کسینڈرا میڈیسن اور جولیا ٹینیٹی پہلی مرتبہ 2013 میں امریکی ریاست کنیٹکی کٹ میں ایک ریسٹورینٹ میں ملیں اور پھر بہت جلد آپس میں اچھی دوست بن گئیں۔

فوٹو: اسکرین گریب

دونوں لڑکیوں کے جسم پر ڈومینکن ری پبلک کے ٹیٹوز بنے ہوئے تھے جس سے دونوں کو لگا کہ ان دونوں کے درمیان کوئی خاص رشتہ ہے۔

لڑکیوں کا کہنا تھا وہ اپنے ٹیٹوز کی وجہ سے یہ سمجھتی تھیں کہ ان کا آپس میں کوئی رشتہ ہے لیکن ایک لڑکی (جولیا) کو اپنانے کے لیے دیے گئے قانونی دستاویزات (Adoption letter) سے یہ حیران کن انکشاف سامنے آیا کہ دونوں لڑکیاں آپس میں سگی بہنیں ہیں۔

پہلے تو کسی کو بھی اس بات پر یقین ہی نہیں آ رہا تھا کہ دونوں آپس میں سگی بہنیں ہیں لیکن جب دونوں کے ڈی این اے کروائے گئے تو اس بات کی تصدیق ہوئی کہ واقعی دونوں آپس میں سگی بہنیں ہیں۔

یہ انکشاف سامنے آنے کے بعد لڑکیوں کے والد نے بھی اعتراف کیا کہ ایک بیٹی کو چھوٹی سی عمر میں پرورش کے لیے کسی کو دے دیا گیا تھا اور لڑکیوں کو یہ بھی پتہ چلا کہ ان کے دیگر سات بہن بھائی بھی ہیں۔

مزید خبریں :