کھیل
13 فروری ، 2012

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سیریز کاپہلا ایک روزہ میچ آج کھیلا جائیگا

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سیریز کاپہلا ایک روزہ میچ آج کھیلا جائیگا

ابوظہبی … پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے آج ابوظہبی میں کھیلاجائیگا۔ٹیسٹ سیریز میں پاکستان نے انگلش ٹیم کو آوٴٹ کلاس کردیا، اب ون ڈے کا اسٹیج تیار ہے،پاکستان کے پاس وکٹیں گرانے والے بولرز بھی ہیں اورہوش اڑانے والے بیٹسمین بھی۔پاکستان ٹیم میں شامل بیٹسمین اظہر علی اور عمر اکمل پر عزم ہیں کہ قومی ٹیم ون ڈے سیریز میں بھی انگلینڈ کو شکست دے گی جبکہ شاہد خان آفریدی بھی اس عزم کا اظہار کر چکے ہیں۔سابق کرکٹرز اور شائقین کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کر نے والی پاکستان ٹیم انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں بھی فیورٹ ہے۔

مزید خبریں :