ملک میں کپاس کی پیداوار میں غیرمعمولی کمی

فوٹو: فائل 

اسلام آباد: ملک میں کپاس کی پیداوار میں غیرمعمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

دستاویز کے مطابق کپاس کی پیداوار  56  لاکھ 31 ہزار  191 گانٹھیں رہ گئی ہے جو کہ گزشتہ سال یکم مارچ تک 85 لاکھ 53 ہزار گانٹھیں تھی۔

دستاویز کے مطابق یکم مارچ تک پنجاب میں کپاس کی پیداوار 34 لاکھ 95 ہزار گانٹھیں رہی جب کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں پنجاب میں کپاس کی پیداوار 50  لاکھ 81 ہزارگانٹھیں تھی۔

دوسری جانب  یکم مارچ تک سندھ میں کپاس کی پیداوار 21 لاکھ 36 ہزار گانٹھیں رہی جب کہ گزشتہ سال یہ پیداوار 34 لاکھ 77 ہزار گانٹھیں تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ21-2020 کے لیے کپاس کا پیداواری ہدف ایک کروڑ 8 لاکھ 90 ہزار گانٹھیں مقرر ہے جب کہ موجودہ پیدوار ہدف کے مقابلے میں تقریباً 53 لاکھ گانٹھیں کم ہے۔

مزید خبریں :