29 ستمبر ، 2012
واشنگٹن … امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ ایشیائی ممالک آپس میں تناؤ کو کم کریں۔ یہ بات ہیلری کلنٹن نے جنوبی کوریا اور جاپان کے ساتھ سہ فریقی مذاکرات کے افتتاح کے موقع پر کہی۔ انہوں نے جزیرہ نما کوریا کو ہتھیاروں سے پاک کرنے کیلئے بھی اس حوالے سے مزید اقدام اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ کلنٹن نے کہا کہ ہم نے اس حوالے سے بھی بات کی کہ کیسے ایشیائی ممالک آپس میں تناؤ کو کم کرگے پرامن فضا قائم کر سکتے ہیں اور خطے میں سیکورٹی امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنا سکتے ہیں۔