آئی ایم ایف کی شرائط پر 3 آرڈیننس کے ذریعے منی بجٹ لانے کی تیاری

وفاقی حکومت نے تین آرڈیننس کے ذریعے منی بجٹ لانے کی تیاری کرلی۔

ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پرعمل درآمد کیلئے تینوں آرڈیننس آج جاری ہونے کا امکان ہے۔

متوقع آرڈیننس اسٹیٹ بینک کی خود مختاری، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی کی قیمتوں کو اضافے سے متعلق خود مختاری دینے اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے 140 ارب روپے کا استثنیٰ ختم کرنے سے متعلق ہیں۔

آئی ایم ایف کی25 مارچ سے پہلےآرڈیننس جاری کرنے یا پارلیمنٹ سے قانون سازی کی ڈیڈ لائن ہے جبکہ  آئی ایم ایف ایگزیکیٹو ڈائریکٹرزبورڈ نے 500 ملین ڈالر قرض کی قسط کی منظوری قانون سازی سے مشروط کی ہے۔

مزید خبریں :