Time 26 مارچ ، 2021
پاکستان

ایف بی آر کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے بلآخر استعفے کی وجہ بتادی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے بلآخر استعفے کی وجہ بتادی۔

شبر زیدی نے جنگ میڈیا گروپ کے پروگرام ’بریک فاسٹ ود جنگ‘ میں شرکت کی اور مہمانوں کے سوالات کے جواب دیے جبکہ میزبانی کے فرائض سکندر لودھی نے انجام دیے۔

سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا تھا کہ سگریٹ کی صنعت میں غیر رجسٹرڈ اداروں کو ٹیکس نیٹ ورک میں لانا ہو گا اور وہ بطور چیئرمین ایف بی آر مینوفیکچرر پر ٹیکس ختم اور ریٹیلر پر ٹیکس عائد کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کو پاکستان ریونیو سروس میں بدلنا ہو گا، کم تنخواہ لینے والی بیوروکریسی پاکستان کو ٹھیک نہیں کر سکتی۔

شبر زیدی نے استعفے کی وجہ بتائی کہ سینیئر بیوروکریٹ ارباب شہزاد اور ڈاکٹر عشرت حسین نے بورڈ آف ریونیو کو پاکستان ریونیو سروس میں تبدیل کرنے کی مخالفت کی تو استعفی دے کر گھر آگیا۔

تقریب سے ماہر قانون خزیمہ بخاری اور نور اللہ نے بھی خطاب کیا۔ 

خیال رہے کہ شبر زیدی 10 مئی 2019 سے 8 اپریل 2020 تک چیئرمین ایف بی آر رہے ہیں۔

مزید خبریں :