28 مارچ ، 2021
لاہور: سروسز اسپتال کے ہاسٹل میں ایک ڈاکٹر مردہ حالت میں پائے گئے۔
پولیس کے مطابق سروسز اسپتال کے ہاسٹل سے ملنے والی لاش کی شناخت ڈاکٹر حسن کے نام سے ہوئی ہے، لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر حسن چند روز سے بیمار تھے اور ان کے مختلف ٹیسٹ بھی کروائے گئے تھے۔
سروسز اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر حسن کا علاج جاری تھا اور گزشتہ روز اسسٹنٹ پروفیسر کو چیک بھی کروایا گیا تھا جبکہ اسپتال کا ایک ڈسپنسر رات بھر ان کے ساتھ موجود رہا۔