دلچسپ و عجیب
01 اکتوبر ، 2012

ارجنٹائن میں92سالہ خاتون کواسکیننگ کا شوق

ارجنٹائن میں92سالہ خاتون کواسکیننگ کا شوق

بیونس آئرس …ارجنٹائن میں ایک معمر خاتون نے اپنے شوق سے ثابت کر دیا ہے کہ عمرمیں کیا رکھا ہے بس دل جوان ہو نا چاہیے ۔۔ 92 سالہ Zulma Blanco نامی یہ دادی اماں بڑھتی عمر کی پر واہ کیے بغیر اب بھی نو جوانوں کی طرح مہارت سے بر فیلے پہاڑوں پر اسکیننگ کر تی نظر آتی ہیں ۔ان معمر خاتون نے 20سال کی عمر سے اسکیننگ شروع کی تھی اور اب بھی اپنے پوتے پوتیوں کے ساتھ کسی مشکل کے بغیر اپنے اس شوق کوپورا کرتی ہیں جنھوں نے حال ہی میں ایک اسکیننگ کے مقابلے میں اپنی صلا حیتوں کا مظاہرہ کر کے داد وصول کی۔

مزید خبریں :