پاکستان
Time 07 اپریل ، 2021

کراچی کے سرکاری اسپتالوں کی منتقلی کا معاملہ، وفاق نے سندھ کے خط کا جواب دے دیا

فوٹو: فائل

کراچی کے تین بڑے اسپتالوں کی وفاق کو منتقلی کا معاملے پر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے سندھ کی وزیر صحت کی طرف سے لکھےگئے خط کا جواب دے دیا۔

وزرات صحت کی پارلیمارنی سیکرٹری نوشین حامد کا کہنا ہےکہ خط میں اسپتالوں کے معاملےکو مل بیٹھ کر حل کرنےکا کہا گیا ہے ۔

ڈاکٹر نوشین حامد نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ معاون خصوصی برائے صحت نے ڈاکٹر فیصل سلطان نے سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹرعذرا پیچوہو کی طرف سے کراچی کے ہسپتالوں کے حوالے سے لکھے گئے خط کا 5 اپریل کو جواب دے دیا ہے ۔

نوشین حامد کے مطابق جوابی خط میں کہا گیا ہےکہ عدالتی فیصلے کے مطابق اسپتالوں کا معاملہ دیکھیں، خط میں اسپتالوں اور سندھ کی طرف سے تین اسپتالوں پر خرچ کیےگئے100ارب روپے واپسی کے مطالبےکو مل کر حل کرنےکا کہا گیا ہے۔

مزید خبریں :