ایف آئی اے کا پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نصراللہ دریشک کی شوگر مل کو نوٹس

فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نصراللہ دریشک کی شوگر مل کو طلبی کا نوٹس جاری کر  دیا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے انڈس شوگر ملز کی انتظامیہ کو 15 اپریل کو طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ انڈس شوگر ملز انتظامیہ سے سال 20۔2021 میں شوگر کی پیداوار کو فروخت کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈس شوگر ملز انتظامیہ سے شوگر کی پیداوار و فروخت کا ایف بی آر کو جمع کروایا گیا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کی شوگر مل سے سٹّے کے ذریعے فروخت اور بُک کی گئی چینی کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ سٹّے کے ذریعے فروخت کی گئی چینی کے ڈیلرز اور بروکرز کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈس شوگر ملز کی انتظامیہ کو شوگر ملز اور سٹّے بازوں کے باہمی روابط اور آپسی لین دین کی تفصیلات بھی ہمراہ لانے کا کہا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ایف آئی اے نے گزشتہ روز وفاقی وزیر خسرو بختیار کے بھائی کی شوگر مل کو بھی نوٹس جاری کیا تھا۔

مزید خبریں :