02 اکتوبر ، 2012
ایڈیلیڈ…آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں گذشتہ روز32ویں سالانہ ونٹیج کار شوBay to Birdwoodکا انعقاد کیا گیا۔اس منفرد کار شو میں شرکاء نے1956سے قبل اور1956-77کے دور میں تیار کی گئی کلاسک گاڑیاں کیساتھ شرکت کی ۔اس موقع پر جہاں ایسٹن مارٹن،فورڈ،شیورلیٹ،رولز رائس،بی ایم ڈبلیو اور آسٹن سیونز نظر آئیں وہیں ہارلے ڈیوڈسن ہیوی موٹر بائیکس نے بھی پریڈ میں شرکت کی۔دنیا کے سب سے بڑے و تاریخی موٹرنگ ایونٹ میں ونٹیج گاڑیوں نےBayسے برڈ ووڈ قصبے تک کا70کلومیٹر فاصلہ طے کیا جسے دیکھنے 70سے80ہزار افراد اس روٹ کے اردگرد جمع نظر آئے۔