دلچسپ و عجیب
02 اکتوبر ، 2012

دیو ہیکل شاپنگ ٹرالی جو130میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہے

دیو ہیکل شاپنگ ٹرالی جو130میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہے

نیو یارک… ایک ماہر امریکی شخص نے ایسی منفرد شاپنگ ٹرالی تیار کی ہے جو حیرت انگیز طور پر9فٹ تک اونچی ہے۔6سے 8نشستوں پر مشتمل Shopper Chopper نامی اس دلچسپ شاپنگ ٹرالی میں ایک انتہائی طاقتور انجن بھی نصب کیا گیا ہے جس کی بدولت یہ 130میل فی گھنٹے کی رفتار سے ہموار سطح پر چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ 10,000پونڈمالیت سے تیار کی جانے اس دیو ہیکل شاپنگ ٹرالی میں کار کی طرح ایک اسٹیرنگ بھی نصب ہے جس میں سامان رکھنے کے ساتھ ساتھ اس کے اندر بیٹھ کر دلچسپ سواری کے مزے بھی لوٹے جاسکتے ہیں۔

مزید خبریں :