02 اکتوبر ، 2012
نیویارک…این جی ٹی…تعلیم حاصل کرنے کے لئے عمرکی کوئی حد نہیں ،جس کی مثال 102سالہ معمر امریکی خاتون ہیں جنہوں نے تعلیم مکمل کرنے کے لئے دوبارہ یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا ہے۔مارگریٹ نامی ان باہمت خاتون نے 1930میں اپنے خاندان کی کفالت کرنے کیلئے تعلیمی سلسلہ ادھورا چھوڑ دیا تھا اور 80سال تک انہیں اپنی تعلیم مکمل کرنے کا موقع نہیں مل سکا۔ایک اخبار میں شائع ہونے والے مضمون میں اس معمر خاتون کی تعلیم مکمل کرنے کے شوق کاپڑھتے ہوئے امریکی ریاست مشی گن کی ایک یونیورسٹی نے مارگریٹ کو اسکالرشپ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔یونیورسٹی میں داخلے کی خبر سنتے ہی مارگریٹ آجکل خوشی سے پھولے نہیں سمارہیں جنہوں نے فوراً سے پیشتر اپنے پسندیدہ مضامین کاانتخاب بھی کرنا شروع کر دیا ہے ۔