14 جنوری ، 2012
کلکتہ…بھارت کے شہر کلکتہ میں سرکاری اسپتالوں کے طبی امداد دینے سے انکار کے بعد ایک خاتون سڑک پر دو بچوں کی پیدائش کے بعد چل بسی ، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی نے اسپتال لے جا نے کے دوران ہی ٹیکسی میں جڑواں بچوں کو جنم دیا،وہ بچوں اوربیوی کو تشویشناک حالت میں لے کر سرکاری اسپتالChittaranjan sishu seva sadan پہنچا ،جہاں ڈیلیوری کیلئے بیوی کا نام لکھوایا تھا ،لیکن اسپتال عملے نے یہ کہہ کرانکار کردیا کہ ایسے کیسز کیلئے ان کے پاس سہولتیں موجود نہیں جس پر وہ اپنی بیوی کو لے کردوسرے سرکاری اسپتال پہنچا،لیکن اسپتال عملے نے کہا کہ یہاں اس کی بیوی زیرعلاج نہیں رہی اس لیے وہ اُسے داخل نہیں کرسکتے،شوہر کا کہنا ہے کہ اس صورتحال میں اُس کی بیوی دم توڑ گئی جبکہ بعد میں بچوں کوسرکاری اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کرلیا گیا ،واقعے کیخلاف اُس نے مقامی پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرادی ہے، جس پرریاستی حکومت نے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے ۔