02 اکتوبر ، 2012
پیرس…این جی ٹی…اِدھر ڈوبے اُدھر نکلے جیسے کر تب کرتی ڈولفنز تو آ پ نے دیکھی ہی ہو نگی لیکن اب انسان بھی ایسا کر سکتے ہیں ۔ فرانسیسی مو جد کے تیار کردہ Flyboardنامی جیٹ سو ٹ کی مد د سے انسانوں کے لئے پانی میں کسی ڈولفن کی طرح دلچسپ کر تب دکھا نا ممکن ہے ۔پانی کی طاقت سے چلنے والے اس جیٹ سوٹ کو پہن کر نہ صرف ہو ا میں اُڑا جاسکتا ہے بلکہ پا نی میں گہر ا غو طہ لگا کر قلا بازی کھا کر واپس ہوا میں آ نا بھی ممکن ہے ۔ فلا ئی بور ڈ کے ذریعے پانی کی سطح سے تقریباً 10 میٹر اونچی قلا بازیا ں تک لگا ئی جاسکتی ہیں۔