02 اکتوبر ، 2012
واشنگٹن…این جی ٹی… دُنیا میں کچھ کام ایسے ہو تے بھی ہیں جن کی تعریف کے لیے الفا ظ کم پڑ جاتے ہیں ۔ رقص کا ایسا ہی مظاہر ہ امریکہ میں پیش کیا گیا جس میں سیکڑ وں فٹ بلند عمار ت سے لٹک کر کیے گئے ماہرانہ رقص نے دیکھنے والوں کو دنگ کر دیا۔ چار سو تیر ہ فٹ بلند اس تیس منزلہ عمارت کا شیشوں سے ڈھکابیر ونی حصہ اِن رقا ص کے اسٹیج پر تبدیل ہو گیا اور رسیوں سے لٹکے رقاصوں نے جسمانی توازن اور مہار ت کے کمالا ت دکھائے ۔ اس رقص کے دوران ایک بار بھی کسی ڈانسر کا پا ؤں نہ تو شیشے سے لگا اور نہ ہی سینکڑوں فٹ بلندی پر ہو نے کے با وجود ان کے توازن میں کوئی خرابی آ ئی ۔