کھیل
02 اکتوبر ، 2012

ٹی 20ورلڈ کپ:پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے150رنز کا ہدف

ٹی 20ورلڈ کپ:پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے150رنز کا ہدف

کولمبو…ورلڈ ٹی20 کے سپرایٹ مرحلے میں پاکستان نے آسٹریلیا کو میچ جیتنے کیلئے150رنز کا ہدف دیا ہے۔آسٹریلوی کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان کو ابتداء ہی میں اس وقت نقصان اٹھانا پڑا جب 5 کے مجموعی اسکور پر کپتان محمد حفیظ صرف چار رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے، عمران نذیر 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اس وقت مجموعی اسکورصرف 29 تھا۔ اس کے بعد ناصر جمشید اور کامران اکمل نے ٹیم کو سہارا دیا اورتیسری وکٹ کی شراکت میں 79 رنز بناکر پاکستان کی پوزیشن کو کسی قدر مستحکم کیا، ناصر جمشید 55 اور کامران اکمل 32 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔دونوں کے بعد عبدالرزاق اور عمر اکمل نے بھی آسٹریلوی بالرز کے سامنے کچھ مزاحمت کی ، عبدالرزاق17گیندوں پر 22رنز بنا کرآوٴٹ ہوئے۔عبدالرزاق کے آوٴٹ ہونے کے بعد شاہد آفریدی پچ پر آئے اورصرف4رنز بناکرپویلین لوٹ گئے۔آفریدی کے آوٴٹ ہونے کے بعد شعیب ملک پچ پرآئے اور4رنز بنائے، جبکہ عمراکمل نے بھی9رنز بنائے اورآوٴٹ نہیں ہوئے۔یوں پاکستان نے مقررہ20اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر 149رنزبنا کر آسٹریلیا کو جیت کیلئے150رنز کا ہدف دے دیا۔ آخری سپر ایٹ معرکہ سابق عالمی چمپئن بھارت اور ٹورنامنٹ میں دو میچ ہارنے والی جنوبی افریقا کے درمیان شام سات بجے ہوگا۔

مزید خبریں :