پاکستان
Time 29 اپریل ، 2021

وزیراعظم نے پی ٹی آئی بلوچستان کے تحفظات کا نوٹس لے لیا

فائل فوٹو

وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے متعلق پی ٹی آئی بلوچستان کے تحفظات کا نوٹس لے لیا۔

پی ٹی آئی بلوچستان کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے کوئٹہ پہنچنے پرکوئٹہ ائیر پورٹ پر پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند کی قیادت میں اراکین صوبائی اسمبلی نے ان سے تفصیلی ملاقات کی اور اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی بلوچستان کے پارلیمانی اراکین کو تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے صورتحال کا مستقل جائزہ لینے کے لیے وفاقی وزیر پلاننگ اسد عمر خان کو پارٹی کی جانب سے رابطہ کار مقرر کیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے بعد وزیر اعظم کی جانب سے ذاتی طور پر کوئٹہ کے شیڈول پروگرامز میں شرکت کی دعوت پر پی ٹی آئی بلوچستان کے اراکین نے محکمہ مواصلات کے پروگرامز میں شرکت کی۔

مزید خبریں :