کھیل
Time 04 مئی ، 2021

پی سی بی کا بچے کی پیدائش پر تنخواہ کے ساتھ چھٹی دینے کی پالیسی کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بچے کی پیدائش پر تنخواہ کے ساتھ چھٹی دینے کی پالیسی کا اعلان کردیا۔

نئی پالیسی کے مطابق خواتین کرکٹر بچے کی پیدائش تک نان پلئینگ رول اختیار کر سکیں گی جبکہ خاتون کھلاڑی تنخواہ کے ساتھ ایک سال چھٹی اور کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کی حقدار ہو گی۔

اس کے علاوہ وہ قومی ڈیوٹی پر بچے کی دیکھ بھال کیلئے من پسند فرد کو ساتھ رکھ سکے گی جس کےاخراجات پی سی بی اور خاتون کرکٹر برداشت کریں گے۔

پی سی بی کے مطابق مرد کھلاڑی والد بننے پر تنخواہ کے ساتھ 30 دن کی چھٹی لے سکے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف نے بچے کی متوقع پیدائش کی وجہ سے کھیل سے بریک لیا ہوا ہے اور وہ پی سی بی کی پالیسی سے فائدہ اٹھانے والی پہلی کھلاڑی ہوں گی۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کا خیال رکھنا بورڈ کی ذمہ داری ہے، خواتین کرکٹرز کیلئے یہ پالیسی بہت ضروری ہے جس کے باعث ماضی کی نسبت زیادہ خواتین کھیل کی طرف آئیں گی۔ 

مزید خبریں :