06 مئی ، 2021
سندھ کے وزیر آب پاشی سہیل انور سیال نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر برسات نہ ہوئی تو پانی کی قلت میں شدت آسکتی ہے۔
اپنے بیان میں سہیل انور سیال نے کہا کہ ارسا اپنے فارمولے کے خلاف پانی کی تقسیم کررہا ہے اور سندھ کے ساتھ زيادتی کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گڈو بیراج ہم بند کرچکے اور کوٹری میں شارٹ فال چل رہا ہے۔