دنیا

اسرائیلی پارلیمنٹ کے رکن موشے راز نے علیحدہ فلسطینی ریاست کی حمایت کردی

اسرائیل کی پارلیمنٹ (کینیسٹ) کے رکن موشے راز نے علیحدہ فلسطینی ریاست کی حمایت کردی۔

موشے راز نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو  کی اور فلسطینی ریاست کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ طاقت کا استعمال مسئلے کا حل نہیں ہے، اسرائیل کے ساتھ الگ فلسطینی ریاست سے مسئلہ حل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ  جنگ بندی کا معاملہ پارلیمان ’کینیسٹ‘ میں اٹھاؤں گا۔

اسرائیلی رکن پارلیمنٹ  نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم نیتن یاہو کو نئی حکومت سازی میں غزہ جنگ سے فائدہ ہوا۔

مزید خبریں :