انٹرٹینمنٹ
13 فروری ، 2012

ممبئی: امیتابھ بچن کو آپریشن کے بعد اسپتال سے گھر جانے کی اجازت

ممبئی: امیتابھ بچن کو آپریشن کے بعد اسپتال سے گھر جانے کی اجازت

ممبئی … گزشتہ ہفتے معدے کے آپریشن کے بعد بھارتی سپر اسٹار امیتابھ بچن کو آج اسپتال سے گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ 1982ء میں فلم قلی کی شوٹنگ کے دوران امیتابھ بچن کے پیٹ پر چوٹ آئی تھی جس کے سبب انہیں اب تک وقتاً فوقتاً تکلیف رہتی ہے، اسی سبب انہیں گزشتہ ہفتے سرجری کروانی پڑی۔امیتابھ بچن کی حالت سے مطمئن ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انہیں آج اسپتال سے فارغ کر دیا جائے گا۔ اپنے آپریشن سے متعلق ٹویٹر پر تبصرہ کرتے ہوئے بگ بی نے بتایا ہے کہ اس سرجری میں 5 گھنٹے لگے۔ انہوں نے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے ان کے لئے دعائیں کیں اور انہیں صحت یابی کے پیغامات بھیجے۔

مزید خبریں :