کھیل

پی ایس ایل 6 کے بقیہ ایڈیشن کی امیدیں دم توڑنے لگیں

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے بقیہ ایڈیشن کی امیدیں دم توڑنے لگیں ، ایونٹ غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی ہونے کا امکان ہے

ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات حکومت سے گرین سگنل اب تک نہیں مل سکا ، پی سی بی نے کل تک انتظار کا فیصلہ کیا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ عرب امارات حکومت کو ایونٹ کور کرنے والے براڈ کاسٹرز کےکریو میں بھارتی آفیشلز کی بڑی تعداد پر اعتراض ہے کہ ان کے آنے سے کورونا کا پھیلاؤ ہوسکتا ہے۔

اس کے علاوہ  غیر ملکی کرکٹرز بھی دستیاب نہیں اور فرنچائزز  بھی عرب امارات میں کروڑوں روپےکے اضافی اخراجات اٹھانے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔

 اگر ایونٹ ملتوی ہوا تو رواں سال اسی صورت میں دوبارہ ہوسکےگا جب آئی سی سی کے کلینڈر میں ونڈو ملے گی ۔

دوسری جانب پی ایس ایل پلیئرز کی پاکستان سے شیڈولڈ روانگی پہلے ہی مؤخر ہوگئی ہے اور انتظامیہ کی جانب سے ٹیموں اور پلیئرز کو ایڈوائزری موصول ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کو موصول پیغام میں کہا گیا کہ شیڈول کے مطابق 22 مئی کو روانگی نہیں ہوگی، کھلاڑی فی الحال قرنطینہ کیلئے ہوٹل چیک ان نہ کریں۔

خیال رہے کہ پی ایس 6 میں 34 میچز کھیلے جانے تھے اور ابتدائی 14 میچز پاکستان میں کھیلے جاچکے ہیں، ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد ایونٹ ملتوی کردیا گیا تھا۔

مزید خبریں :